منی بجٹ عوام دوست اور عام آدمی کی ضرویات زندگی کی اشیاء پر کسی قسم کا ٹیکس نہیں لگے گا،رانا نثار راٹھ

Published on December 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

اپوزشن پاکستان کی ترقی مخالف شور مچاکر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے
چوہنگ(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء رانا نثار راٹھ نے کہا کہ منی بجٹ عوام دوست اور عام آدمی کی ضرویات زندگی کی اشیاء پر کسی قسم کا ٹیکس نہیں لگے گا، اپوزشن پاکستان کی ترقی مخالف شور مچاکر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے، ملک کی دولت لوٹ کر بیرون ملک آثاثے بنانے والے بھگوڑے واپس آنے پر سیاست چمکا نے والوں کی اب سیاسی خود کشی کے مترادف ہے، وہ ان خیالات کا اظہار سندر اسٹیٹ اپنے دفتر میں میڈیا سے کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا اور کئی ممالک میں کورونا وبا سے معیشت کو بڑا جھٹکا لگا اس کی وجہ سے قرضو کا بوجھ بھی بڑہا، اور پاکستان بھی متاثر ہوا تھا،پوری دنیا میں مہنگائی ہے لیکن پی ٹی آئی کم کرنے کی کوشش کرر ہی ہے ،قائدئن پر عزم ہیں کہ 6 ماہ میں کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں نیچے لے کر آئے ہیں البتہ ملک سے باہر سے آنے والی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题