مریم نواز کو سلیوٹ ، تحریک انصاف نے ایس ایس پی ارسلہ سلیم کو قانونی نوٹس بھیج دیا

Published on July 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)جے آئی ٹی میں پیشی پر مریم نواز کو سلیوٹ کرنا خاتوں پولیس افسر کو مہنگا پڑگیا ، پاکستان تحریک انصاف نے  ایس ایس پی ارسلہ سلیم کو کو قانونی نوٹس بھیج دیا ،جس میں ان سے معلوم کیاگیاہے کہ مریم نواز کو سلیوٹ کس حیثیت سے کیا؟قانونی نوٹس پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما آمنہ علی کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاناما کیس جے آئی ٹی میں پیشی کیلئے مریم نواز کیساتھ پیش ہونے والی خاتون پولیس افسر ارسلہ سلیم مشکل میں پھنس گئی ہیں کیونکہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے پر ارسلہ سلیم نے مریم نواز کو خصوصی سلیوٹ کیا تھااوراس حوالے سے تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے ارسلہ سلیم کو سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے اور عوام کی جانب سے سوال اٹھایا گیا ہے کہ مریم نواز کو کس حیثیت میں سلیوٹ کیا گیا ہے؟ جبکہ اس حوالے ارسلہ سلیم کو تحریک انصاف کی نوجوان خاتون رہنما اور وکیل آمنہ علی کی جانب سے نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ آمنہ علی نے ارسلہ سلیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے تنخواہ حاصل کرتی ہیں لہذا وہ فوری اپنے اقدام پر معافی مانگیں اور ایسا نہ کرنے پر 15 روز کے اندر قانونی کاروائی نہیں کرتیں تو پھر ان کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی جبکہ لیگل نوٹس کی ایک کاپی آئی جی پولیس کو بھی بھجوا دی گئی ہے ۔آمنہ علی کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان کا شہر ی اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا ممبر ہونے کے ناطے حق حاصل ہے کہ میں پوچھوں کہ مریم نواز کو کیوں اور کس حیثیت سے سلیوٹ کیا ہے اور ان کے اس اقدام سے عوام کو بڑے پیمانے پر شدید دکھ اور تکلیف ہوئی ہے  .واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مریم نواز کو سلیوٹ کئے جانے پر ن لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes