مانسہرہ سمیت غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن 15 جولائی سے شروع ہو گی

Published on July 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 505)      No Comments


مانسہرہ (یو این پی) مانسہرہ سمیت غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن 15 جولائی سے شروع ہو گی۔ اس سلسلہ میں مانسہرہ اور دیگر اضلاع میں رجسٹریشن سنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں، رجسٹریشن سنٹر کیلئے سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ صوبہ بھر میں غیر رجسٹرڈ 10 لاکھ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل رواں ماہ کی 15 تاریخ سے شروع ہو گا، اس مقصد کیلئے مانسہرہ سمیت دیگر اضلاع میں سنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں نادرا کے تعاون سے غیر رجسٹرڈ مہاجرین کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ صوبائی حکومت نے رجسٹریشن سنٹر پر سکیورٹی کے موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme