قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ انگلینڈ پہنچ گیا

Published on June 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

لاہور (یواین پی)قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ انگلینڈ کے شہر برمنگھم پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کا اسکواڈ کچھ دیر بعد ڈربی روانہ ہوگا، وہاں پہنچنے پر اسکواڈ کے تمام ارکان 3 روز تک روم آئسولیشن میں رہیں گے۔روم آئسولیشن مکمل کرنے پر قومی کرکٹ اسکواڈ کو 7 روز تک ڈربی میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی جبکہ قومی اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题