چین اور امریکہ کے تعلقات میں پیش رفت ہوئی ہے، چینی صدر

Published on January 2, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)     چین کے صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن نے چین امریکہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر   تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔پیر کے روز  اپنے تہنیتی پیغام میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کا قیام دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات بلکہ بین الاقوامی تعلقات کی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے۔ گزشتہ 45 برسوں کے دوران چین اور امریکہ کے تعلقات میں مجموعی  طور پر پیش رفت ہوئی ہے جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہوا ہے بلکہ عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کو بھی فروغ ملا ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ صدر بائیڈن کے ساتھ مل کر   چین امریکہ  تعلقات کی ترقی کی رہنمائی جاری رکھنے کے لئے تیار ہیں تاکہ  چین اور امریکہ اوردونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے اور عالمی امن اور ترقی  کو فروغ دیا جا سکے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں جو بائیڈن نے کہا کہ 1979 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے امریکہ اور چین کے درمیان روابط سے امریکہ، چین اور پوری دنیا کی خوشحالی اور مواقع کو فروغ ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ  ذمہ داری کے ساتھ ان اہم تعلقات کا انتظام کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور وہ سابق امریکی صدور،  نیز صدر شی کے ساتھ گزشتہ بہت سی ملاقاتوں اور تبادلہ خیال کی بنیاد پر  امریکہ چین تعلقات کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog