جمہوریت کی بالادستی میں صحافیوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے؛ الطاف حسین

Published on September 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

سندھ حکومت صحافی برادری کو تحفظ اور انکے جائز حقوق دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرے
ٹھٹھہ (یواین پی) پاکستان جنرنلسٹ ایسو سی ایشن کے اعزازی صوبائی کوارڈینٹر سندھ الطاف حسین نے کہا ہے کہ پی جی ای کراچی کے سابقہ لیگل ایڈوائیز سہیل احمد عباسی کے اچانک انتقال پر شدید صدمہ پہنچا ہے سہیل احمد عباسی کراچی میں پی جی ای کے بنیادی رکن تھے ان لواقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں دنیا بھر میں آزاد میڈیا کی اہمیت کو تسلیم کیا جاتا ہے، ہم سچ بولنے والوں کےساتھ ہیںجنہوں نے خوف زدہ ہونے سے انکار کر دیا اور جو عام طور پر اپنی زندگیاں بھی داو¿ پر لگائی دنیا آزادی صحافت کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے پی جی ای صوبائی کوارڈینٹر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کی بالادستی میں صحافیوں کا کردار بے حد اہمیت کا حامل ہے صحافی کرونا کی عالمی وبا کے دوران بھی اگلے محاذ پر موجود رہے۔ عوام کو باخبر رکھنے کے لئے انہوں نے اپنی صحت کو بھی خطرات سے دوچارکیا ایک آزاد اور خودمختار میڈیا کے لیے جو خطرات ہیں ان کا ہم سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا صاحب اقتدار سے سوال کرنا ہی آزادی صحافت کی نشانی ہے ٹھٹھہ میں پی جی ای کی ممبر شپ فری اورمیرٹ پرہوگی آزادی صحافت پیپلز پارٹی کے منشور کا اہم حصہ ہے سندھ حکومت صحافی برادری کو تحفظ اور انکے جائز حقوق دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题