پاناما کیس کا ہنگامہ آخری مراحل میں داخل، ڈیڈ لائن میں’’1‘‘ دن باقی

Published on July 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) پاناما کا ہنگامہ آخری مراحلے میں داخل ہوگیا، ڈیڈ لائن میں مزید ’’1‘‘ دن رہ گیا، گزشتہ روزجے آئی ٹی کا پھر اجلاس ہوا، جس میں قطری شہزادے کے چوتھے جواب کا جائزہ لیا گیا، قلمبند بیانات اور ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے رپورٹ تیار کی گئی۔یونی ویژن نیوزکے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں ہو ا، جے آئی ٹی نے گزشتہ روز قطری شہزادے کی جانب سے بھجوائے گئے چوتھے جواب کا جائزہ لیا، جس میں انہوں نے ایک بار پھر پاکستانی سفارتخانے آکر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کر دیا ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اب تک قلمبند کیے گئے بیانات، فراہم کردہ دستاویزات اور ریکارڈ کی روشنی میں سپریم کورٹ میں جمع کرانے کیلئے تحقیقاتی رپورٹ تیارکی۔ عدالت عظمیٰ نے جے آئی ٹی کو تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ 10 جولائی تک جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题