وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل

Published on May 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

untitled
مکرمی
آپ کے موقرآن لائن اخبار کے ذریعے میں ایک اہم مسئلہ احکام کے گوش گزارناچاہتاہوں،میں روزانہ بھاٹی چوک (داتادربار)سے شاہ عالم تک سفرکرتاہوں،بھاٹی چوک سے شاہ عالم آنے ،جانے والی تمام سڑکوں پرٹریفک کاہروقت رش رہتاہے جس کی وجہ سے پیدل سڑک پارکرنے والوں کوشدید مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے،جب پیدل سڑک پارکرنے والے تیزرفتارٹریفک کے درمیان پھنس جاتے ہیں تواُن کی حالت غیرہوجاتی ہے ،اس بات سے توسب آگاہ ہیں کہ داتادربارحاضری کیلئے آنے والے عقیدت مندوں میں بزرگ،بچے اورخوتین بھی شامل ہوتے ہیں ،میٹروبس کااسٹیشن رش میں مزید اضافہ کرتاہے ،بے پناہ گاڑیوں کے درمیان سے ہزروں بلکہ لاکھوں لوگ روزانہ پیدل سڑک پارکرتے ہیں ،اکثر ریسکیو1122اورایمبولیسس اس رش میں پھنسی رہتی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب سے گزارش ہے کہ سڑکوں کے اطراف قائم تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ پیدل سڑک پارکرنے والوں کی سہولت کیلئے پل تعمیرکروائیں جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی بھی بہترہوسکے اورپیدل چلنے والے بزرگ،بچے اورخواتین آسانی کے ساتھ سڑک پارسکیں ،ایک درخواست میٹروبس سروس حکام کی خدمت میں بھی پیش کرتاچلوں بھاٹی چوک اسٹیشن پرمشرق کی طرف والی الیکٹرک سیڑیوں میں موجودٹیوب لائٹ کئی ماہ سے خراب ہیں ،رات کے وقت اندھیراہوجاتاہے تووہاں کئی لوگ گرجاتے ہیں ،ٹیوب لائٹ کوٹھیک کروادیاجائے تاکہ مسافروں کومشکل پیش نہ آئے
صمیرعلی اشفاق
شاہ عالم لاہور
03244744745

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes