پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں سیلاب کا خطرہ

Published on July 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments


پشاور(یو این پی )  خیبر پختونخوا میں پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ دریا کے کنارے آباد لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چارسدہ روڈ پر واقعہ 25 دیہات کے عوام دریائے کابل میں پانی کی سطح بلند ہونے سے پریشان ہیں۔ شدید گرمی اور گلیشیئر پگلنے کے باعث دریائے کابل میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں کی صورت میں ان علاقوں میں سیلاب کے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کی جانب سے الرٹ جاری کئے جانے کے باوجود یہاں کے لوگ اس خطرے سے بے خبر ہیں۔ پشاور میں داودزئی کے علاقے ماموں خٹکی کے قریب بھی دریائے کابل میں پانی کی سطح اونچی ہو رہی ہے جہاں نو دیہات میں کھڑی فصلوں کے تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ نائب ناظم اعلیٰ پشاور کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ داودزئی، گل بیلہ اور دیگر نواحی علاقوں میں پانی کی مسلسل بڑھتی ہوئی سطح کی وجہ سے لوگ نقل مکانی کا بھی سوچ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题