لاہور ؛ ٹریفک کا ہجوم، لین اور لائن ٹھیک کرانے کیلئے خواجہ سرا پنکی، ڈولی،سڑکوں پر آئینگی

Published on October 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 876)      No Comments


لاہور(یو این پی ) شہر میں۔ ٹریفک کی آمدورفت کو موثر انداز میں چلانے کیلئے خواجہ سراؤں نے ٹریفک پولیس کو رضا کارانہ طور پر خدمات پیش کر دیں۔ خواجہ سرا ٹریفک پولیس کے وارڈنز کے ساتھ مل کر آگاہی مہم چلائیں گے۔ لوگوں کو لائن اور لین میں رہنے اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر نشاندہی کریں گے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے خواجہ سرا اہم شاہراہوں پر شہریوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کریں گے۔ دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کا استعمال، سیٹ بیلٹ باندھنا اور قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے ٹریفک اور ڈرائیونگ سے متعلق مفید معلومات، قوانین اور حفاظتی تدابیر کا بھی اندراج پمفلٹ میں درج ہو گا۔روزنامہ دنیا کے مطابق ٹریفک پولیس اور خواجہ سراؤں میں ٹریفک قوانین کا طریقہ کار طے پا گیا ہے جس پر آئندہ چند روز میں عمل درآمد شروع ہو گا۔ ٹریفک پولیس اور خواجہ سراؤں کے مشترکہ تعاون سے شہر کی ٹریفک کو موثر انداز میں چلایا جائے گا۔ خواجہ سرا کم عمر ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی اور دیگر ٹریفک صورتحال پر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题