محکمہ بلدیات حکومت سندھ کی نااہلی کے باعث ضلع ٹھٹھہ سمیت سندھ بھر کے بلدیاتی ادارے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث مفلوج

Published on July 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچند) محکمہ بلدیات حکومت سندھ کی نااہلی کے باعث ضلع ٹھٹھہ سمیت سندھ بھر کے بلدیاتی ادارے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث مفلوج ہو کررہ گئے ہیں جس کے باعث صفائی ستھرائی سمیت جاری ترقیاتی منصوبے التواء کا شکار ہوگئے ہیں ٹاون کمیٹی ،میونسپل کمیٹی سمیت یونین کونسل کے منتخب نمائندے فنڈز آنے ہونے کی وجہ سے عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر بے بس نظر آرہے جس کی وجہ سے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے دفتر میں بیٹھانا بھی چھوڑ دیا ہے عوام مسائل کیلئے منتخب نمائندوں کے گھروں کے چکر کاٹ کر تنگ آچکے ہیں جبکہ محکمہ بلدیات سندھ متعلقہ بلدیاتی اداروں کو صرف صفائی ستھرائی کیلئے محدود فنڈز فراہم کیا جارہا ہے جو ماہوار تین سے چار لاکھ روپے ہیں جو کہ ناکافی جس میں صفائی ستھرائی میں مشکلات کا سامنا ہیں جبکہ ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز فراہم نہ ہونے کی وجہ سے گھوڑاباری سمیت دیگر ٹاون میں ترقیاتی منصوبے التواء کا شکار ہوگئے اس صورتحال کے باعث پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے بھی تنگ آچکے ذرایع کے مطابق بعض منتخب نمائندوں نے اس صورتحال پر مستعفی ہونے پر بھی غور کررہیں اس وقت میونسپل کمیٹی ٹاون تاحال ٹاون،کمیٹی ،یونین کونسل کے ملازمین کو تنخواہیں داد کررہی ہیں جبکہ یونین کونسل کے ملازمین کی تنخواہیں اب ضلع کونسل کو ادا کرنی ہوتی ہے جبکہ ٹاون کمیٹی کی تنخواہیں ٹاون کمیٹی کو جبکہ صورتحال اس کے برعکس ہیں جبکہ بارشوں میں فنڈز نہ ہونے سے بارش کے پانی کی نکاسی میں بھی بلدیاتی نمائندگان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب سیاسی سماجی حلقوں اور منتخب بلدیاتی نمائندگان نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ اور وزیربلدیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ عوام کے مسائل کو حل کیا جاسکے اور متوقع انتخابات میں عوام کی ہمدردری حاصل کی جاسکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھٹھہ ضلع میں رہنے والوں میں اکثریت غریب مسکین لوگوں کی ہے،ر ناتھو خان بروہی
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچند )ٹھٹھہ ضلع میں رہنے والوں میں اکثریت غریب مسکین لوگوں کی ہے،جو مختلف قدرتی ، معاشی وسیلوں کے ہوتے ہوےْ بھی صحت جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ،سول اسپتال مکلی کا 50 کروڑ کا سالانہ بضٹ ہونے کے باوجود صحت کی سہولتوں پر خرچ کیا جاےْ ،ایسے خیالو ں کا اظہار سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر ناتھو خان بروہی، جنرل سیکریٹری راجو قریشی، جمیل سموں ،سجاد سموں اور دیگر نے مکلی پریس کلب پر پریس کانفرنس کرتے ہوےْ کہا، انہوں نے مزید کہا کے ٹھٹھہ ضلع لاکھوں لوگوں کے لیے صرف ایک واحد سول اسپتال مکلی ہے جو انتظامیہ کی نااہلی اور لاپرواہی ،بے دھیانی ،کرپشن کی وجہ سے ضلع بھر کی عوام کے لیے مسیحا بننے کے بجاےْ قوص گھر بنا ہوا ہے ، اسپتال میں مریضوں کے لیے سہولتوں کے نا ہونے اور حکمرانوں کی بے حسی کو دیکھتے ہوےْ سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے صحت کی بنیادی سہولتوں کو عوام کے فاےْدے میں لانے کے لیے ، ضلع ٹھٹھہ کی عوام کو رلیف دینے کے لیے 10نقاتی مطالبوں کے حل کے لیے احتجاجی ریلی کا اعلان کیا، انہوں نے مزید کہا کے سول اسپتال مکلی میں ایمرجنسی ایمبولنس کو اپ گریڈ کیا جاےْ ،سندھ پیپلز ایمبولنس میں سے ٹریکر سسٹم ختم کیا جاےْ اور اس کی سروس کو کراچی تک کیا جاےْ، ایمرجنسی وارڈ کو جدید سہولتوں سے اپ گریڈ کیا جاےْ،لیبارٹری ،ایکسرے، الٹرا ساونڈ ،ای سی جی والی سہولتوں کو فری کیا جاےْ،اسپتال میں ادویات فری کی جاےْں،اسپتال کا خود کا جنریٹر استعمال کیا جاےْ،ڈےْلاسز فری کیا جاےْ،گاےْنی وارڈ میں پرچی سسٹم ختم کرکے میٹرنٹی کی ہنگامی سہولتیں مہیا کی جاےْں ، انہوں نے مزید کہا کے تحریک کے پہلے مرحلے میں 17,18,19 جولاء 2017 کو سول اسپتال مکلی کے مین گیٹ کے آگے صبح 11بجے سے دوپہر 2 بجے تک علامتی بھوک ہڑتال کی جاےْگی، دوسرے مرحلے میں 20جولاء2017 کو ترقی پسند ہاوس مکلی سے سول اسپتال مکلی تک احتجاجی ریلی نکال کر اسپتال کے مین گیٹ کے آگے درنا لگایا جاےْگا، انہوں نے ٹھٹھہ کی عوام اور سندھ دوست تنظیموں ، سول سوساےْٹی ، واپاری، شاگرد، وکلاء،اور سیاسی پارٹیوں کو اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes