گجرات کی خبریں

Published on April 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 648)      No Comments

Gujrat-Pakistanگجرات (یو این پی) کھاریاں کینٹ کے نواحی گاؤں جنڈانوالہ کے برساتی نالہ پل پر سڑک ایک فٹ بیٹھ گئی۔ اگر نیشنل ہائی وے کے چیئرمین نے کھاریاں سٹی اور جنڈانوالہ برساتی نالہ پل ، کانوائے گیٹ کے قریب جی ٹی روڈ پر پڑے گڑھوں کو درست نہ کروایا تو کسی وقت بھی کوئی بڑا جانی اور مالی حادثہ ہو سکتا ہے۔ فرینڈز آف کھاریاں کے چیف آرگنائزر چوہدری اختر علی آف چھوکر کلاں نے گزشتہ روز جی ٹی روڈ کھاریاں شہر اور کھاریاں کینٹ کے نزدیک جنڈانوالہ برساتی نالہ پر جی ٹی روڈ میں گہرے کھڈوں کا معائنہ کیا اور اس موقعہ پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان میں تحصیل کھاریاں واحد تحصیل ہے جس کا زر مبادلہ میں سات فی صد حصہ ہے اور پنجاب حکومت سالانہ تحصیل کھاریاں سے کروڑوں روپے ٹیکس وصول کرتی ہے لیکن تحصیل کھاریاں میں نیشنل ہائی وے نے جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف کروڑوں روپے کی کمرشل اراضی کوڑیوں کے بھاؤ لوٹ سیل لگا کر دے دی ہے لیکن نیشنل ہائی وے کے سابقہ اور موجودہ چیئر مین جو کہ اپنے سیاسی اثر رسوخ کی وجہ سے اس سیٹ پر براجمان ہیں ان کو چاہیے کہ وہ کھاریاں اور لالہ موسیٰ کا دورہ کریں اور جگہ جگہ جی ٹی روڈ پر پڑے کھڈوں کو فوری طور پر بند کروائیں، جس میں جنڈانوالہ برساتی نالہ ، کھاریاں شہر اور جی ٹی روڈ بیکن ہاؤس سکول کی تعمیر ترجیع بنیادوں پر کی جائے۔ چوہدری اختر علی نے کہا کہ فرینڈز آف کھاریاں کا وفد جلد نیشنل ہائی وے کے چیئر مین سے ملاقات کر کے کھاریاں میں جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سروسز روڈز ، کھاریاں شہر اور جنڈانوالہ میں سڑک کو پیدل کراس کرنے والوں کیلئے انڈر پاسز کی تعمیر کا مطالبہ کیا جائے گا۔ 

گجرات (یو این پی)ی۹س ایچ او تھانہ صدر کھاریاں سرفراز سیکھیو نے مخبری پر ریڈ کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش نسیم پٹھانی کو گرفتار کر کے پندرہ سو گرام ہیروئن برآمد کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں سب انسپکٹر سرفراز انجم سیکھیو نے مخبر کی اطلاع پر پولیس فورس کے ہمراہ ڈوگہ کالونی میں ریڈ کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش نسیم پٹھانی کو ہیرئن فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر کے پندرہ سو گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题