عماد وسیم ڈرہم کاؤنٹی میں ڈیبیو کرنے کیلئے تیار

Published on July 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments


لاہور (یو این پی) آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ کے ٹاپ باؤلر عماد وسیم اب انگلش کاؤنٹی ڈرہم میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈرہم کاؤنٹی کی نمائندگی ان کیلئے ایک بڑا موقع ہے۔ وہ ویزے کیلئے انتظار میں ہیں، جیسے ہی ان کو ویزا ملا وہ انگلینڈ کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔خیال رہے کہ عماد وسیم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کی بدولت ٹاپ باؤلر کی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کے کنٹریکٹ میں بھی توسیع کرتے ہوئے انھیں بی کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔ 28 سالہ عماد وسیم انے ابھی تک 26 ون ڈے میچوں اور 19 ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ تاہم انھیں ابھی تک ٹیسٹ کیپ سے نہیں نوازا گیا۔ ان کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے امید کی جا رہی ہے کہ وہ جلد ہی قومی ٹیسٹ ٹیم کی بھی نمائندگی کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme