کھوئی رٹہ لائن آف کنٹرول کے قریبی دیہاتوں میں منشیات فرشوں کا راج

Published on July 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments


کھوئی رٹہ (یو این پی ) کھوئی رٹہ لائن آف کنٹرول کے قریبی دیہاتوں میں منشیات فرشوں کا راج ، کھلے عام منشیات فرو شی کی جانے لگی ، درکوٹ بالا، سیری، کراس، بھروٹ گالہ کو سماج دشمن عناصر نے اپنی آمجگا ہ بنالیا نوجوان نسل کا مستقبل داؤد پرلگ گیا، درکوٹ بالا میں قائم پولیس چوکی کی سستی کے باعث بڑے پیمانے پر منشیات کھوئی رٹہ میں سمگل کی جارہی ہے درکوٹ بالا پولیس چوکی کے انتہائی قریب منشیات فروشوں کابڑا اڈہ قائم ، انتظامیہ نے لمبی تان لی کوپوچھنے والا نہیں، اباثر سماج دشمن عناصر کے اڈوں کا پولیس کو علم مگر کارروائی کرنے سے گھبرانے لگی عوام علاقہ کھوئی رٹہ کا احکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ لائن آف کنٹرول کے قریبی دیہاتوں میں منشیات فروشی کا دھندہ سرے عام جاری ہے درکوٹ بالا، سیری ، کراس ، بھروٹ گالہ میں سماج دشمن عناصر نے اپنے مضبوط اڈے قائم کر لئے ہیں درکوٹ بالا جو کہ یک تفریح پوائنٹ بھی ہے جہاں منشیات فروش کھلے عام نوجوانوں میں منشیات فروشی کر رہے ہیں اور نشے کا عادی بنا رہے ہیں ذرائع نے بتایا کہ درکوٹ بالا میں قائم پولیس چوکی کے اہلکاران کی سستی کے باعث بڑے پیمانے پر منشیات کھوئی رٹہ کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں پہنچائی جاتی ہے جہاں سے منشیات فروش نوجوانوں کو منشیات کا شکار کرتے ہیں ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ درکوٹ بالا پولیس چوکی کے بالکل قریب منشیات فروشوں کا بڑا اڈابھی قائم ہے جہاں سے چوکی اہلکان کی سستی کے باعث دن بدن منشیات فروشی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا کہ تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کو منشیات فروشوں کے ہر اڈے کا علم ہے مگر منشیات فروش اتنے بااثر ہیں کہ پولیس ان کے خلاف ایکشن لینے سے گھبراتی ہے۔ ادھر عوام علاقہ نے صحافیوں کو بتایا کہ کھوئی رٹہ اور گرد و نواح میں منشیات کا دھندہ روز بروز عروج پکڑ رہا ہے منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے ایک عدد بوتل رکھنے والوں پر تو پولیس ایکشن لے رہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ بوٹل کہاں سے آتی ہے گزشتہ دنوں میں پولیس نے ایکشن تو لیا مگر بڑے مگر مچھ تو اپنے بڑے بڑے اڈے قائم ہو ئے ہیں ان پر ہاتھ کیوں نہیں ڈالا جاتا تھانہ پولیس اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھائے ہمارے نوجوان دن بدن منشیات کے عادی ہو رہے ہیں ۔عوام علاقہ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان، صدر آزاد کشمیر، وزیر قانون ، آئی جی پولیس آزاد کشمیر اور ایس ایس پی آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کھوئیر ٹہ اور گرد و نواح قائم منشیات فروشوں کے اڈوں پر چھاپے مار کر انھیں سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ تاکہ ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچ سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题