اداکارہ ہمائمہ ملک اور شعیب ملک کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر ثانیہ بھابھی بھی چکرا جائیں گی

Published on July 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments


لاہور(یوا ین پی)سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ہمائمہ ملک کی تصویر سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی جس پر سوشل میڈ یا صارفین نے دل کھول کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔
تفصیل کے مطابق شعیب ملک اور ہمائمہ ملک کی دوستی بہت پرانی ہے اور دونوں کی دوستی کا یہ سلسلہ 2014میں تب سامنے آیا تھا جب ہمائمہ ملک نے اپنی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ”راجا نٹور لال “کی ریلیز کے بعد ایک نجی پارٹی پر شعیب ملک کو دعوت دی تھی ۔اس دعوت کے بعد جب دونوں ستاروں کی پہلی تصویر منظر عام پر آئی تھی تو میڈ یا پر اس حوالے سے بہت سی خبریں نشر ہوئی تھیں اور میڈ یا کے بعض حلقوں نے تواس دوستی کو ثانیہ مرزا کے لیے درد سر بھی قرار دیا تھا ۔معاملہ یہاں تک آن پہنچا تھا کہ ہمائمہ ملک اور شعیب ملک دونوں کو اپنی دوستی کے بارے میں وضاحت دینا پڑ گئی تھی۔اب ایک بار پھر دونوں سٹارز کی ایک تصویر سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں انتہائی بے تکلفی کے ساتھ تصویر بنا رہے ہیں ۔سوشل میڈ یا صارفین نے یہ تصویر دونوں ستاروں کی تصویر دیکھ کراپنے جذبات کا اظہار کیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme