ہرروز طیارے کے ذریعے کام پر جانے والا شخص

Published on July 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 869)      No Comments


لاس اینجلس:  (یوا ین پی)بہت سے لوگ دور دراز اپنے آفس جاتے ہوئے پریشانی محسوس کرتے ہیں لیکن امریکا میں ایک انجینئر ایسا بھی ہے جو روزانہ ہوائی جہاز کے ذریعے اپنے دفتر جاتا ہے اور رات کو طیارے سے ہی گھر واپس آتا ہے اور اس سفر میں اسے 6 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔مکینکل انجیینیئر کرٹ وون بیڈنسکی لاس اینجلس میں رہتے ہیں اور سان فرانسسکو کی ایک کمپنی موٹوو میں چیف ٹیکنکل آفیسر ہیں۔ وہ روزانہ صبح 5 بجے اٹھتے ہیں، غسل اور ناشتے کے بعد تیار ہو کر اپنی کار کے ذریعے باب ہوپ بربینک ایئرپورٹ جاتے ہیں جہاں سے وہ سنگل انجن ہوائی جہاز میں بیٹھ کر ڈیڑھ گھنٹے کی پرواز کے بعد ساڑھے 8 بجے تک اپنے دفتر پہنچ جاتے ہیں۔شام 5 بجے وہ اپنی کمپنی سے باہر آتے ہیں اور دوبارہ طیارہ پکڑ پر 9 بجے اپنے گھر پہنچ جاتے ہیں اور یہ ان کا روزانہ کا معمول ہے۔ ان کی کمپنی پہلے لاس اینجلس میں ہی تھی لیکن بعد میں جگہ کی تنگی کی وجہ سے سان فرانسسکو منتقل ہوگئی لیکن وہ خاندانی مسائل کی وجہ سے سان فرانسسکو منتقل نہ ہوسکے اور اب یہی راستہ رہ گیا کہ وہ روزانہ 600 کلومیٹر سے زائد دور اپنی کمپنی میں ہوائی جہاز کے ذریعے آئیں اور جائیں۔ ان کے ساتھ 8 دیگر افراد بھی ہوتے ہیں جو اس جہاز کا کرایہ ادا کرتے ہیں اور ماہانہ وہ 2 لاکھ 30 ہزار روپے صرف ہوائی جہاز کا کرایہ دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایئرپورٹ سے سیکیورٹی چیک اور بورڈنگ میں رعایت حاصل کر رکھی ہے۔اس کے باوجود کرٹ اس معمول سے اکتاہٹ محسوس نہیں کرتے اور روزانہ ایک نئے جوش کے ساتھ اپنے دفتر جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ کار یا ٹرین کی بجائے ہوائی جہاز کے سفر کو آرام دہ اور بہترین تصور کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题