کویت میں ایرانی ثقافتی مشن بند، سفارتکار ملک بدر

Published on July 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments

کویت سٹی(یو این پی)خلیجی ملک کویت نے دہشت گردوں سے تعلق کے الزام میں 15 ایرانی سفارتکاروں کو بے دخل کرتے ہوئے ایرانی سفارتی مشنز کو بھی بند کر دیا۔ کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کویت کی حکومت نے پندرہ ایرانی سفارتکاروں کو بے دخل کرتے ہوئے ایرانی فوجی، ثقافتی اور تجارتی مشنز کو بھی بند کرنے کا حکم دے دیا۔ کویت حکام کے مطابق ملک میں دہشت گردوں کے گروہ کو گرفتار کیا گیا جس کا ایرانی سفارتکاروں سے تعلق ثابت ہونے پر یہ اقدام کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کویت کے قائم مقام وزیر اطلاعات شیخ محمد المبارک نے کہا کہ عدالت کی جانب سے دہشت گرد گروہ کو سزا سنائے جانے کے بعد ایرانی سفارت کاروں کی ملک بدری کا فیصلہ کیا گیا۔ کویت کی سیکیورٹی فورسز نے 2015 میں ایران اور لبنانی مسلح تنظیم حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سیل کا سراغ لگایا تھا اور ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے پچھلے ماہ گروہ کے سرغنہ کو کویت میں حملوں کی سازش کرنے کے الزام میں عمر قید اور دیگر 20 کارندوں کو جیل کی مختلف سزائیں سنائی تھیں۔ مجرموں میں ایک ایرانی جب کہ باقی مقامی شہری تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے قطر پر دہشتگردوں کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے تعلقات منقطع کر رکھے ہیں تاہم کویت اس تنازعہ میں ثالث کا کردار اداکر رہا ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes