فیصل آباد،اوورچارجنگ پر دکانداروں کو موقع پر ہی 20ہزار روپے جرمانہ

Published on November 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ایڈمن آفیسر/سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے مدینہ ٹاؤن، پیپلز کالونی اور دیگر علاقوں میں مختلف مارکیٹوں وبازاروں اور میگا سٹورز کا دورہ کیااور55۔انسپکشنز کرکے اوورچارجنگ پر دکانداروں کو موقع پر ہی 20ہزار روپے جرمانہ اورپرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر تین دکانداروں کے خلاف مقدمات درج جبکہ متعدد کو سخت وارننگ بھی جاری کی۔انہوں نے کہا کہ پرائس چیکنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پرجاری اور خلاف ورزی کرنے والے قانون کی سخت گرفت سے نہیں بچ سکیں گے لہذا قانون شکنی سے باز رہا جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog