مدین کے ایک چھوٹے سے گاؤں ’’چیل‘‘ پر ایک مختصر دستاویزی فلم بنا رہا ہوں ، ڈائریکٹر طلال فرحت

Published on July 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 466)      No Comments

کراچی(یواین پی) ٹیلیفون پر بات کر تے ہوئے رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت نے بتایا کہ مدین، چیل، سوات پُرافزاء ماحول ہونے کے ساتھ پُرامن ہے اور کوہستانی شہری نہ صرف پُرامن بلکہ بڑے دل والے اور مہمان نواز ہیں، اس وقت میں پاکستان کے خوبصورت شہر سوات کے شہر مدین کے ایک چھوٹے سے گاؤں ’’چیل‘ ‘ میں ہوں جس کی آبادی تقریبا پچیس سو کے قریب ہے اور بشیگرام کے ضلع میں واقع ہے، جو زمین سے تقریبا ہزاروں فٹ اوپر ہے اور صرف ایک گھنٹے کے پیدل سفر کے بعد پہاڑ کی چوٹی آجاتی ہے، چیل گاؤں میں پہاڑی پر چڑھتے ہوئے کئی نہایت خطرناک موڑ عبور کرنے کے بعد گاؤں میں پہنچا جاتا ہے اورواحد میں کراچی سے یہاں اپنے پروجیکٹ کے سلسلے میں پہنچا ہوں، انہوں نے بتایا کہ اس چھوٹے سے گاؤں پر ایک مختصر دستاویزی فلم بنا رہا ہوں جوشاید پاکستان کی تاریخ میں پہلی باراس گاؤں پر بنائی جا رہی ہے، اس سلسلے میں ناظم فضل ربی، حنیف خان اور شیریں زادہ نے بھر پور تعاون کیا اورایسی خوبصورت جگہوں کو متعارف کرایا جو میڈیا پر آج تک نہیں ہوا، یہاں کا موسم معتدل ہے اور سال کے چار مہینے نارمل زندگی گزاری جاتی ہے باقی مہینے پہاڑ برف کی سفید چادر اوڑھے سو رہے ہوتے ہیں، ہزاروں فٹ اوپرخوبصورت پہاڑیوں پر کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا اور اللہ تعالی کی بنائی اس خوبصورت دنیا کو دیکھ کردل خوش ہوا اور یہ مناظر کسی دوسرے ملک کی حسین وادیوں سے کم نہیں واضح رہے انشا اللہ میری یہ مختصر سی دستاویزی فلم بین الاقوامی فلمی میلے میں شرکت کرے گی، میں سمجھتا ہوں کہ یہ خوبصورت مناظر کسی دوسرے ملک کی حسین وادیوں سے کم نہیں بس انہیں ہائی لائٹ کرنے کی دیر ہے اور ہمارے ملکی ٹورزم کے ادارے مخلصانہ انداز سے ان پر کام کریں تو میں نہیں سمجھتا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کے لیے یہ ایک نیا باب ہوگااور اس سے ملک کی نہ صرف مقبولیت میں اضافہ ہوگا بلکہ ریوینو بھی جنریٹ ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme