پانامہ کیس کے محفوظ ہونیو الے فیصلے میں انشاللہ میاں نواز شریف سر خرو ہو نگے؛ چوہدری فیاض ظفر

Published on July 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments
اوکاڑہ(یو این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء چوہدری فیاض ظفرنے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے محفوظ ہونیو الے فیصلے میں انشاللہ مسلم لیگ(ن) اور میاں نواز شریف سر خرو ہو نگے جتنے مخلص ملک و قوم سے میاں نواز شریف اور ان کا سیاسی گھرانہ ہے شاید ہی کوئی ایسا سیاسی گھرانا ہو جو کہ اتنا مخلص ہو چار سال قبل تباہ حال محکموں کو خسارے سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا سہرا موجودہ حکومت کے سر ہے عمران خان جتنا مرضی شور واویلا کر لیں اگلے تیس سالوں میں بھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافی ڈاکٹر اعجاز انجم کھو کھر سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر صدر سی بی اے یاسر عرفات کھو کھرِ ،کونسلر عباس علی جٹ ،کونسلر نفیس شامی اور کو نسلرچوہدری اویس بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی بد قسمتی ہے جب بھی اقتدار میں آتی ہے مخالفین ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے سے باز نہیں آتے انہوں نے کہا کہ عزت ذلت تو خدا کے ہاتھ میں ہے مخالفین کی تنقید سے حکومتیں نہیں گرائی جا سکتیں انہون نے کہا کہ آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ(ن) ہی بنائے گی ۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes