ممکن ہے پاناما لیکس کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سنیں :چیف جسٹس انور ظہیر جمالی

Published on November 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments

jamali
اسلام آباد (یواین پی ) سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی سماعت شروع ہو گئی، سماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیے کہ ممکن ہے پاناما لیکس کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سنیں ۔
 پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے ، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم 5رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف ، عوامی مسلم لیگ ، جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کررکھی ہیںجس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بینچ تشکیلی دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کی جانب سے دائر درخواست پر دلائل دینے کیلے شیخ رشید خود سپریم کورٹ میں موجود ہیں جبکہ تحریک انصاف کے وکلاءکے علاوہ شیریں مزاری بھی کمرہ عدالت میں ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ نواز کے طلال چودھری اور عابد شیر علی بھی احاطہ عدالت میں ہیں۔
دوران سماعت طارق اسد ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکمران مسلط ہیں جس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیے کہ حکمرانوں کو ہم نے ہی منتخب کیا تاہم آپ پاناما لیکس پر ہی فوکس کریں ۔ پورے ملک کی نظریں پاناما لیکس کیس کے فیصلے پر ہیں ممکن ہے کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سنیں ۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس کی تاریخ پر نظر ثانی کی سرخی کیسے بنی ؟ میڈیا کوذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہئیے ، 20اکتوبر کو کیس دو ہفتے میں لگانے کا حکم دیا ۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین نے جواب دیا جس پر جسٹس عظمت سعید نے جواب دیا کہ نیب کے سوا کسی نے جواب جمع نہیں کرایا جس پر عدالت نے وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل کو کہا کہ آپکو جواب جمع کرانا چاہئیے تھا ،ہم سمجھیں گے آپکو جواب دینے میں دلچسپی نہیں تاہم تمام فریقین کو مکمل موقع دیں گے ۔عدالتی ریمارکس کے بعد وزیراعظم کے وکیل نے جواب کیلئے مہلت مانگ لی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes