چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کو’’ نظر‘‘ لگ گئی،پریس کانفرنس ایک بار پھر ملتوی

Published on July 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ میں بے گنا ہ انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اہم پریس کانفرنس ایک بار پھر ملتوی کردی تاہم انہوں نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ ان کے معاملے پر قیاس آرائیاں نہ کی جائیں ،لاہور میں پیش آنے والے سانحہ کے بعد سیاسی معاملات بات چیت کو دل نہیں مانتا ،جو کچھ میں نے کہنا ہے وہ کل بھی کہا جا سکتا ہے، گذشتہ چند روز بڑے کرب میں گزرے ، کئی معاملات اور مسائل تھے جو آپ سے چھپے ہوئے نہیں ہیں، آج بھی صحت صحیح نہیں، پریس کانفرنس منسوخ نہیں ملتوی کر رہا ہوں۔یونی ویژن نیوز کے مطابق پنجاب ہاؤس میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ لاہور میں ہونے والے دھماکے کے واقعے کے بعد میرا دل نہیں مانتا کہ سیاسی معاملات پر بات کروں ،اب یہ ممکن نہیں ہے ،اس لئے میں آج کی پریس کانفرنس ایک بار پھر ملتوی کر رہا ہوں ،میں نے جو باتیں کرنی وہ کل بھی کی جا سکتی ہیں اور پرسوں میں کی جا سکتی ہیں ،میں پریس کانفرنس منسوخ نہیں ملتوی کر رہا ہوں۔ یہ مناسب نہیں کہ بم دھماکے میں لوگوں کی جانیں جائیں اور وزیر داخلہ سیاسی معامالت لے کر بیٹھا ہو،مجھے کیا کہنا ہے کیا نہیں، اس پرکم سے کم قیاس آرائی نہ کی جائے، مجھے جو کچھ کہنا ہے پریس کانفرنس میں کہوں گا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند روز بڑے کرب میں گزرے ، کئی معاملات اور مسائل تھے جو آپ سے چھپے ہوئے نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ میری صحت ٹھیک نہیں،کمر درد کے باعث میں بیٹھ نہیں سکتا ،صرف کھڑے ہو کر بات کر سکتا ہوں اور زیادہ دیر کھڑے رہنا بھی ممکن نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ لاہور میں ہونے والے واقعہ میں ابھی تک 18افراد شہید ہو چکے ہیں یہ تعداد حتمی نہیں ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دھماکے میں زیادہ ہلاکتیں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی ہیں۔یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے جس پر ہم متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔انھوں نے کہا کہ سانحہ لاہور کے حوالے سے میں پنجاب حکومت اور سکیورٹی اداروں سے رابطے میں ہوں ،واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی ۔اس سے قبل وزیر داخلہ پریس کانفرنس کیلئے آئے تو کمر درد کے باعث تکلیف کے آثار ان کے چہرے سے عیاں تھے اور انھوں نے مسلسل اپنی کمر پکڑ رکھی تھی۔ چوہدری نثار بیٹھ کر بات کرنے کے قابل نہیں تھے اس لئے ان کے آنے کے بعد کرسی ہٹا دی گئی اور ٹیبل پر لگے مائیک بھی ڈائس پر لگائے گئے اور چوہدری نثار نے کھڑے کھڑے ہیں مختصر گفتگو کی ۔چوہدری نثار علی خان گزشتہ کچھ عرصے سے وزیر اعظم کے گرد موجود چند وزرا اور مشیران سے ناخوش تھے، گزشتہ کئی مشاورتی اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔چوہدری نثار کو منانے کے لیے وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی نے بھی ملاقات کی تھی تاہم وہ ناکام لوٹی تھی۔ چوہدری نثار نے انہیں واضح کردیا تھا کہ ان کا موقف اصولی ہے اور وہ اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes