کاروباری لین دین کے سلسلہ میں بوگس چیک دینے پر عدالتی حکم پر مقدمہ درج

Published on May 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments

165620-paycheck-1377205955-137-640x480

رپورٹ ۔۔۔ڈاکٹر عارف محمود۔۔۔ ڈسکہ
ڈسکہ(یواین پی)کاروباری لین دین کے سلسلہ میں بوگس چیک دینے پر عدالتی حکم پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق خالد محمودولد بشیر سکنہ منڈیکی نے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں لین دین کے سلسلہ میں مرتضی حسین ولد رفیق کو کاروباری لین دین کے سلسلہ 6لاکھ رو پے دیئے جس کے عوض ملزم نے بطور ضمانت مقامی بینک کا چیک دے دیا جو مقررہ تاریخ پر بینک لے جانے پر کیش نہ ہو سکا تھانہ صدر پولیس نے مقامی عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا۔
بغیر لائسنس گندم خریدنے پر دو آڑھتیوں کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(یواین پی)بغیر لائسنس گندم خریدنے پر دو آڑھتیوں کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہنواز چوہان نے دوران چیکنگ موضع جامکے چیمہ میں آڑھتی شہباز گھمن ،موضع اڈا موترہ میں آڑھتی اختر حسین کو بغیر لائسنس گندم خریدتے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر 3/6فوڈ گرین ایکٹ کے تحت تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر ادیا۔
گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد کی خود کشی کی کوشش
ڈسکہ(یواین پی)گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد کی خود کشی کی کوشش تفصیل کے مطابق محلہ اسلام پورہ کی رہائشی شادی شدہ (ع) زوجہ شاہد کا اکثر گھر والوں کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر گذشتہ روز (ع) نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جبکہ سمائل پور کا رہائشی بے روز گار تھا گھر والے اسے بیروز گاری کاطعنہ دیتے تھے جس سے تنگ آکر اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں دونوں کوتشویشناک حالت کے باعث سول ہسپتال ڈسکہ لایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون ہلاک تین افراد زخمی
ڈسکہ(یواین پی) ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون ہلاک تین افراد زخمی جبکہ ایک اشتہاری ملزم گرفتار تفصیل کے مطابق جناح چوک کے قریب60سالہ نامعلوم معمر خاتون سڑک کراس کر رہی تھی کہ تیز رفتار گاڑی جسے نامعلوم ڈرائیور انتہائی غفلت و لاپرواہی کے ساتھ چلا رہا تھا کہ ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں معمر خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئی دم توڑ گئی جس کی تاحال شناخت نہ ہو سکی اور ٹریفک کے مختلف حادثات میں محمد شریف سکنہ پسرو بائپاس ،ممتاز سکنہ بمبانوالہ اور احسن سکنہ ستوکی زخمی ہو کر سول ہسپتال پہنچ گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ تھانہ ستراہ پولیس نے اشتہاری ملزم عمران اصغر عرف آکاش ساگر سکنہ گروچک کو گرفتار کر لیا۔
سمبڑیال روڈ کی تعمیر نو سے قبل ناجائز تجاوزات گرا کر سڑک کو کشادہ کیا جائے اہلیان ڈسکہ کا کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی او سیالکوٹ سے مطالبہ
ڈسکہ(یواین پی)سمبڑیال روڈ کی تعمیر نو سے قبل ناجائز تجاوزات گرا کر سڑک کو کشادہ کیا جائے تاکہ اس سڑک سے ٹریفک کا دباؤ کم ہوسکے اور نکاسی آب کو بہتر بنایا جائے اہلیان ڈسکہ کا کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی او سیالکوٹ سے مطالبہ تفصیلات ڈسکہ کی مشہور شاہراہ سمبڑیال روڈ کی تعمیر نوکیلئے حکومت کی جانب سے سوا دو کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں جس کی تعمیر کے سلسلہ میں اہلیان ڈسکہ نے کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ ،ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ چوہدری ذوالفقار احمد بھون سے مطالبہ کیا کہ محکمہ ریوینیو کے ریکارڈ کے مطابق سمبڑیال روڈ سے پختہ تجاوزات کو گرا کرسڑک کو کشادہ کیا جائے اورسیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ اس سڑک سے ٹریفک کا دباؤ کم ہو سکے بغیر پختہ تجاوزات گرائے بغیر سڑک کی تعمیر کر نے سے عوامی کی رقم ضائع کرنے والی بات ہو گی چونگی نمبر8نمبرسے کچہری چوک تک سڑ ک کی تعمیر نو سے قبل سیوریج کے نظام کو بھی درست کیا جائے جو اس روڈ کا دیرینہ مسئلہ ہے سڑک سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور سیوریج کے نظام کو درست کیئے بغیر تعمیر کی جانے والی سڑک کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا ۔
ڈسکہ اور گردو نواح میں اشیائے خوردونوش کی زائد ریٹس پر سر عام فروخت جاری
ڈسکہ(یواین پی)ڈسکہ اور گردو نواح میں اشیائے خوردونوش کی زائد ریٹس پر سر عام فروخت جاری ،پرائس کنٹرولر انتظامیہ خاموش تماشائی غریب شہری تشویش میں مبتلا تفصیل کے مطابق انتظامیہ کی سستی اور لاپرواہی کی وجہ سے ڈسکہ اور گردو نواح میں بڑا گوشت سرکاری ریٹ 250کے بجائے 280تا320،چھوٹا گوشت 500کے بجائے 650روپے اور ناقص مضر صحت گوشت کی فروخت سرعام جاری ہے چاول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود چاول 150تا170تک فروخت کیا جا رہا ہے،آٹا،بوتل و دیگر اشیائے خوردونوش کی زائد ریٹ پر فروخت جاری ہے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں کبوتر کی طرح آنکھیں بند کی ہو ئی ہیں اعلی حکام کے حکم پر اگر پرائس کنٹرول کمیٹیاں مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کر تی ہے تو بڑے بڑے ڈیلروں اور تھوک کی دکانوں کے خلاف کاروائی کر نے کے بجائے گلی محلوں چھوٹے دکانداروں کے خلاف کاروائی کر کے سب اچھا کی رپورٹ دے کر فارغ ہو جاتی ہیں اور بقیہ سارا سال دفاتر میں بیٹھ کر گپیں ہانک کر تنخواہیں وصول کر کے گھروں کو چلے جاتے ہیں جنہیں کو ئی پو چھنے والا نہیں شہریوں ،سماجی ،رفاحی تنظیموں نے خادم اعلی پنجاب ،چیف جسٹس آف پاکستان سے از کود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ریٹ پر اشیائے خوردونش کی فروخت کو یقینی بنایا جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes