پی آئی اے انتظامیہ کے اخراجات میں کمی کیلئے اہم اقدامات

Published on July 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments


کراچی(یو این پی ) پی آئی اے انتظامیہ نے اخراجات میں کمی کے لئے یونین سے معاہدہ کیا ہے، ایئر لیگ سے کیے گئے اس معاہدے کے تحت حج آپریشن میں کیبن کریو کے لئے ہوٹل کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق  پی آئی اے انتظامیہ نے اخراجات میں کمی کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں، پی آئی اے کی یونین ایئر لیگ سے کیے گئے معاہدے میں طے کیا گیا ہے کہ حج آپریشن میں کیبن کریو کے لئے ہوٹل کی سہولت ختم کردی جائے گی۔ہوٹل کی سہولت کے متبادل کی مد میں کیبن کریو کو رقم کی نقد ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے، دوطرفہ حج پرواز کی واپسی پر کریو کو کیش ادائیگی کے نوٹیفکیشن کی کاپی اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بارہ گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کرنے والے کیبن کریو کو پرواز کی واپسی پر پانچ ہزار روپے کی کیش ادائیگی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes