پوری قوم فوج کیساتھ ہے ،راحیل شریف

Published on November 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

333
راولپنڈی(یو این پی) پاک فوج کا کہنا ہے کہ امن و استحکام کیلئے پورے ملک میں نیشنل ایکشن پلان کو حقیقی طورپر نافذ کرنا ہوگا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے،آپریشنز کی کامیابی کیلئے بہتر گورنرنس اور شانہ بشانہ حکومتی اقدامات ضروری ہیں،جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ۔کانفرنس میں امن و استحکام کیلئے پورے ملک میں نیشنل ایکشن پلان حقیقی طورپر نافذ کرنے پر اتفاق ہوا۔کورکمانڈرز کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات کے ذریعے قبائلی علاقوں میں دیرپا استحکام پیدا کیا جاسکتا ہے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن میں پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے،دیرپا کامیابی کیلئے شانہ بشانہ حکومتی اقدامات ضروری ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں بہتر گورنرنس سے آپریشنز کی کامیابیوں اور دیر پا امن کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں اور بے گھر خاندانوں کی بحالی کے امور کو حتمی شکل دی جائے،کورکمانڈرز کانفرنس میں ایرمی چیف کے ایئندہ دورہ امریکا پر بھی تفصیلی غور ہوا،آرمی چیف دورہ امریکا میں پاکستان کے نقطہ نظراور خطے میں ابھرتے حقائق کا احاطہ کریں گے،کانفرنس میں آیپریشن ضرب عضب اورملک بھر میں انٹیلی جنس آپریشنزمیں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک سے دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کے عزم کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题