نواز شریف کی نااہلی کے دور رس اثرات مرتب ہونگے: جاوید ہاشمی

Published on July 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments


ملتان (یو این پی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ کرنا ہمارا حق ہے۔ میں نواز شریف کا نہیں بلکہ تمام سیاستدانوں کا مقدمہ لڑ رہا ہوں۔ ن لیگ صرف نواز شریف کو بچانے کیلئے نہ لڑے بلکہ اداروں کو بچانے کی جنگ لڑنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے دور رس اثرات مرتب ہونگے۔ فیصلے کے عدلیہ، مجلسی زندگی، معیشت اور بین الاقوامی معاملات پر بھی اثرات پڑیں گے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ نظیر کے طور پر پیش نہیں کیا جائے گا۔ آئندہ سالوں میں جج اس فیصلے کو ناک سے لگا کر دور پھینکیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme