نوازشریف کی نااہلی پر پاکستانی اداکاروں کے تبصرے

Published on July 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments


کراچی(یو این پی) پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ بے شک اللہ حق ہے نوازشریف کو قوم سے جھوٹ بولنے کی سزا مل گئی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما فیصلے میں نوازشریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا وہیں شوبز انڈسٹری کے اداکار بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔پیارے افضل سے شہرت پانے والے حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام لکھا کہ بے شک اللہ حق ہے! آج سپریم کورٹ نے نوازشریف کو کرپشن کرنے اور جھوٹ بولنے پرنااہل قرار دے دیا۔ایک اور ٹوئٹ میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ پاناما فیصلہ آنے اور نوازشریف کے نااہل ہونے کے بعد اب انشاء اللہ زرداری کی باری ہے۔بالی ووڈ کو اپنے سحر میں جکڑنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ ’’پاناما فیصلے پر پاکستانیوں کو انصاف مبارک ہو‘‘۔ماورا حسین نے کہا کہ ’’عدالت نے بہت اچھا فیصلہ کیا اور عمران خان نے اپنا کام مکمل کیا، پاناما فیصلے کے بعد احتساب کی ضرورت ہے‘‘۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme