نئے سعودی نائب ولی عہد کا تقرر، سعودی عرب میں نئی تاریخ رقم ہوگئی

Published on January 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 596)      No Comments

123جدہ (یو این پی) کنگ عبداللہ کی وفات کے بعد نئے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پرنس محمد بن نائف کو سعودی عرب کا ڈپٹی کراﺅن پرنس (نائب ولی عہد) مقرر کردیا ہے۔ اس سے قبل یہ عہدہ پرنس مقرن کے پاس تھا جو شہزادہ سلمان کے بادشاہ بننے کے بعد ولی عہد بن گئے۔ پرنس محمد بن نائف کا تقرر اس لحاظ سے بے حد اہم ہے کہ وہ سعودی عرب کے پہلے بادشاہ عبدالعزیز السعودی کے پہلے پوتے ہیں جو کہ مستقبل کے بادشاہ بنیں گے۔ اب تک اقتدار کنگ عبدالعزیز کے بیٹوں میں منتقل ہوتا رہا ہے۔ اس حوالے سے سعودی عرب میں خاص تشویش بھی پائی جاتی تھی کہ اگلی نسل میں سے ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے والا پہلا آدمی کون ہوگا۔ تاہم بادشاہ سلمان نے فوری تقرر کرکے اس حوالے سے بے چینی پھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
55 سالہ پرنس محمد بن نائف اس وقت ملک کے وزیر داخلہ ہیں۔ ان کے والد سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ نائف تھے جو کہ 2012ءمیں دل کے دورہ کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ 1975ءسے 2012ءتک وہ سعودی عرب کے وزیر داخلہ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
پرنس محمد بن نائف نے 1981ءمیں امریکہ سے پولیٹیکل سائنس میں ڈگری حاصل کی۔ القاعدہ انہیں اپنے خطرناک ترین دشمن کا نام دے چکی ہے اور 2009ءمیں جب وہ ملک کے سیکیورٹی چیف تھے، ان کو قتل کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy