آزادی کپ میں بھارتی ایما پر گرین شرٹس کا پتا صاف

Published on July 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 535)      No Comments


بی سی سی آئی نے پروٹیز کو بھی سیریز کی تصدیق کیلیے انتظار کی سولی پر لٹکا دیا
کولمبو(یو این پی) سری لنکا نے بھارتی ایما پر آزادی کپ سے گرین شرٹس کا پتا صاف کردیا۔سری لنکا نے رواں برس کے ا?غاز میں اعلان کیا تھا کہ آئندہ برس مارچ میں اپنے 70 ویں یوم آزادی پر وہ ایک 4ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ منعقد کرے گا جس میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے ساتھ پاکستان کا نام بھی لیا گیا تھا، مگر اب اس ٹورنامنٹ کو ٹرائنگولر سیریز تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ایما پر نہ صرف پاکستان کو اس ایونٹ سے نکال دیا گیا بلکہ جنوبی افریقہ کو بھی اب شامل نہیں کیا جا رہا، اس کی جگہ بنگلہ دیش کو دی جائے گی۔ اس وقت بھارتی ٹیم سری لنکا کے ٹور پر ہے اور ٹیسٹ سیریز کے بعد 5 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 میچ کھیلے گی۔واضح رہے کہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت سری لنکا کو بھارت کا جوابی مکمل ٹور آئندہ برس فروری مارچ میں کرنا تھا تاہم اس نے بھارت کو راضی کیاکہ وہ رواں برس کے آخر میں ہی اس کی فل سیریز کیلیے میزبانی کرے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی ٹیم کو اسی عرصے میں جنوبی افریقہ کا بھی ٹور کرنا ہے، پروٹیز بورڈ کی یہ خواہش ہے کہ بھارتی ٹیم کے ساتھ وہ26 دسمبر کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیلے مگر بی سی سی آئی اسے بھی انتظار کی سولی پر لٹکائے ہوئے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نومبر، دسمبر میں سری لنکا کی میزبانی کرے گا اور اس کے بعد ہی ٹیم جنوبی افریقہ جائے گی، ان دونوں سیریز کے پروگرام کا رواں ہفتے اعلان متوقع ہے۔ادھر سری لنکن ٹیم موجودہ سیریز کے بعد یو اے ای جائے گی جہاں پر پاکستان کے ساتھ ستمبر اکتوبر میں مکمل سیریز شیڈول ہے،اس کے بعد ٹیم کا بھارت جانے کا ارادہ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme