پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیاگیا

Published on May 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 784)      No Comments
5
لاہور۔۔۔۔ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیرنے گزشتہ روز پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیاجس کا مقصد سروس کی کارکردگی اوربِناء کسی تفریق کے تمام شہریوں کویکساں معیارکی ایمرجنسی سروسز ڈیلوری کویقینی بنانا ہے۔ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے اعدادو شمار کے مطابق ریسکیو1122نے اپریل میں پنجاب بھر میں اپنے سات منٹ ریسپانس ٹائم کو برقراررکھتے ہوئے51754 ریسکیوآپریشن کے دوران54031ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا۔اس دوران ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کا موازنہ کیا جائے تو ان میں19470کال ٹریفک حادثات،24094 میڈیکل ایمرجنسی،1251آگ لگنے کے واقعات ،2003جرائم کی کال103,ڈوبنے کے واقعات, 79عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات اور09دھماکوں کے واقعات اور 4745دیگر ریسکیو آپریشن شامل ہیں جن پر ریسکیو1122نے ریسپانڈ کیا۔گذشتہ روز ریسکیو1122ہیڈکوارٹرز میں ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیرکوپراونشل مانیٹرنگ سیل نے بتایاکہ روڈ ٹریفک حادثات اور آتشزدگی کے واقعات میں بھی روزبروزاضافہ ہورہاہے۔ ڈی جی ریسکیوپنجاب نے کہاکہ32لاکھ ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کرنے اور Saving Livesکے تصورکوحقیقت کاروپ دینے کے بعد ، اب ریسکیو1122معاشرے میں Promoting Safetyکی سوچ کے تحت معاشرے میں کمیونٹی سیفٹی سے متعلقہ مختلف پروگرامز کو شروع کرچکی ہے تاکہ ایمرجنسی ہونے سے پہلے ان کی روک تھام کی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ ریسکیو1122نے CERTsکے قیام کے ساتھ ہی پنجاب کے تمام تحصیلوں میں کمیونٹی ایکشن فارڈزاسٹرریسپانس ایمرجنسیز(CADRE)، کمیونٹی بیسڈڈزاسٹر رسک ریسپانس(CBDRM) پروگرام کونافذ کردیاہے جس کے ذریعے ہم محفوظ ، صحت مند اور توانا معاشروں کی تعمیر کرسکیں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ریسکیو سروس اب کمیونٹی سنٹراپروچ کواپناتے ہوئے ڈزاسٹرزکی روک تھام جیسے اقدام کریگی۔ڈاکٹررضوان نصیر نے ریسکیو افسران پرزوردیاکہ وہ مقامی سطح پرجان و مال کونقصان پہنچانے والے ہزڈز کی نشاندہی، صفائی ستھرائی کانظام، عوامی جلوس کی جگہوں اور دیگرجلسے جلوسوں کے موقع پرمشکوک سرگرمیوں پرنظررکھیں۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ ایمرجنسی سروس کے شانہ بشانہ کام کریں اوراپنی ذمہ داریوں کابھرپوراحساس کریں۔ ریسکیو1122ایمرجنسی سروس روزانہ کی بنیاد پر اوسطً 500سے زائد روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کرتی ہے جن میں 600سے زائد افراد متاثر ہوتے ہیں جن میں اکثریت گھر کے واحد کمانے والوں کی ہے۔ ڈی جی ریسکیو نے کہا کہ اگرچہ لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ریسکیو سروسز موجود ہیں لیکن شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ غیرمحفوظ عمارات میں رہائز پذیرنہ ہوں اور ایسی عمارات میں رہیں جن میں فائرسیفٹی کے مناسب اقدامات کیے گئے ہوں۔ اسی طرح ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز؛ایمرجنسی آفیسرزاورڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کو(CBDRM) پروگرام کی تربیت دی گئی ہے۔اب وہ عملی اقدامات کریں اورمحفوظ معاشروں کے قیام کویقینی بنائیں۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes