معروف گلوکارہ و اداکارہ ہیر سنگھار اپنے آبائی شہرخانپور کٹورا پہنچ گئی

Published on September 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 706)      No Comments

میری کو ٹھی پر ناجائز قبضہ ہوا ہے اس معاملے میں اپنے آبائی شہر آئی ہوں :ہیر سنگھار 
لاہور(یو این پی)معروف گلوکارہ و اداکارہ ہیر سنگھار اپنے آبائی شہرخانپور کٹورا پہنچ گئی۔ہیر سنگھار کا کہنا ہے کہ ضلع رحیم یار خان خانپور کٹورا ماڈل ٹاؤن اے میں میری11مرلے کی کوٹھی ہے جس پر ناجائز قبضہ ہوا ہے اس معاملے میں میں اپنے آبائی شہر خانپور کٹورا آئی ہو ں اوربہت جلد واپس لاہور آجاؤنگی اور شوبز سے وابستہ ادھورے کام مکمل کرونگی ،ہیر سنگھار کا مزید کہنا ہے کہ شوبز کی رنگین دنیا کا اثر نجی زندگی پر نہیں پڑنے دیتی ،میں زندگی کے تمام معاملات میں میانہ روی اختیار کرتی ہوں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog