خاقان، شہباز! آپکے پیچھے آ رہے ہیں، زرداری اب تمہاری باری ہے: عمران خان

Published on July 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) اڑتالیس گھنٹے کے نوٹس پر آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، اپنے سامنے ایک زندہ قوم دیکھ رہا ہوں، خواتین کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، خواتین کا جنون دیکھ کر خوشی ہوئی، عمران خان کا پریڈ گراؤنڈ جلسے سے خطاب، کہتے ہیں ساری قوم کی طرف سے سپریم کورٹ کے پانچ ججز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جے آئی ٹی کے ممبرز کو سیلوٹ کرتا ہوں، مجھے پتہ ہے کہ جے آئی ٹی کو مافیا سے خطرہ تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہرِ اقتدار میں یوم تشکر کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:۔ خواتین پاکستان کو عظیم قوم بنانے میں ساتھ دے رہی ہیں، دھرنے میں خواتین نے شرکت کر کے قوم کو جگایا۔ میری والدہ وہ ماں تھی جس میں سیاسی شعور تھا، میری والدہ کو ملک کی حالت دیکھ کر تکلیف ہوتی تھی، ماں نے ہمیشہ کہا کہ انصاف کے لئے کھڑے ہونا۔ آپ سب کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کی اگلی نسل عظیم قوم بنے گی۔ یہ میرے جیسے شخص کو اربوں کی آفر کر سکتے ہیں تو جے آئی ٹی کے ممبران پر کتنا پریشر ڈالا گیا ہو گا؟ سپریم کورٹ کے ججز کی جتنی تعریف کروں کم ہے۔۔ دو نومبر کو سڑکوں کی بجائے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا۔۔ ہمیں سپریم کورٹ کے ججز نے کہا کہ سڑکوں کی بجائے عدالت آئیں، جب عدالت جانے کا فیصلہ کیا تو نوجوانوں میں مایوسی تھی۔مجھے لوگوں نے کہا کہ عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا، ہماری تاریخ ہے کہ طاقت ور کیخلاف فیصلہ نہیں ہوتا تھا۔ پیپلز پارٹی نے کہا عدالت جا کر بہت بڑی غلطی کی۔۔ سیاسی کزن طاہر القادری نے بھی کہا کہ عدالت جا کر غلطی کی۔۔ سپریم کورٹ نے پاکستانیوں کو امید دی۔ سپریم کورٹ نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔ نیا پاکستان میٹرو اور انڈر پاسز سے نہیں بننا تھا، نئے پاکستان کی بنیاد عدل اور انصاف پر رکھی جانی ہے۔ نوجوانو! یاد رکھو انسان جو ارادہ کر لے، وہ پورا کرتا ہے، اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog