ملک میں خرابیاں آمریت کے دور میں پیدا ہوئیں؛ اعتزاز احسن

Published on August 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ملک میں خرابیاں آمریت کے دور میں پیدا ہوئیں۔ آئین میں آرٹیکل 62,63 ن لیگ کی وجہ سے ہے 62,63 پر سعد رفیق کا بیان پشتو کہاوت ’’لڑائی کے بعد یاد آنے والا مکا اپنے ہی منہ پر مار لو‘‘ کے مترادف ہے۔ جمعہ کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پی پی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا بیان درست نہیں آمریت میں ملک تباہ ہوا ملک میں سب سے زیادہ خرابی آمریت میں ہوئی۔ مشرف کو نکالنے میں تھوڑا سا میرا بھی ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کی تحریک صرف ججز کی بحالی کے لئے نہیں بلکہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے تھی وکلاء تحریک کے دو لا حاصل پہلو سامنے آئے۔ ایک منتشر وکلاء اور دوسرے متکبر ججز۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 18ویں ترمیم کے وقت آئین کے آرٹیکل 62,63 ختم کرنے کا کہا مگر اس وقت مسلم لیگ نواز نہیں مانی 62,63 سے متعلق خواجہ سعد رفیق کا بیان سن کر پشتو کی کہاوت یاد آتی ہے ’’جو مکا لڑائی کے بعد یاد آئے اسے اپنے ہی منہ پر مار لو‘‘ کے مترادف ہے۔ بدقسمتی سے 62,63 آج بھی آئین کا حصہ ہے۔ پارلیمنٹ کو 62,63 کے ساتھ آرٹیکل 183 پر غور کرنا چاہیئے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ موجودہ کابینہ کی شکل میں مریم نواز کا اثر و رسوخ نظر آ رہا ہے۔ کابینہ میں شامل وزراء دانیال عزیز محسن رانجھا اور طلال چوہدری مریم نواز کے میڈیا سیل میں متحرک تھے۔ پانامہ فیصلے سے ایک دن قبل چوہدری نثار نے نواز شریف خوشامد پسند کہا اور اور مسلم لیگ ن کے کچھ رہنماؤں کو خوشامدی ٹولا قرار دیا جن کو آج کابینہ میں شامل کیا گیا۔ چوہدری نثار کو وفاقی کابینہ شامل نہ کرنے کا فیصلہ خود نواز شریف نے کیا چوہدری نثار نے انکار نہیں کیا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس ای سی پی کے سابق چیئر مین ظفر حجازی پر ریکارڈ ٹمپرنگ کا مقدمہ ہے۔ ظفر حجازی جس ریکارڈ کی ٹمپرنگ میں ملوث ہیں اس کا فائدہ ان کو خود نہیں بلکہ نواز شریف کو پہنچنا تھا۔ ظفر حجازی وعدہ معاف گواہ بن سکتا ہے اس لئے اس کی جان کو خطرہ ہے۔ اقامہ صرف ویزہ حاصل کرنے کے لئے نہیں لیا جاتا بلکہ بیرون ممالک بینک اکاؤنٹس بنانے کے لئے حاصل کیا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy