پاکستان میں انٹرنیٹ کی معطلی کا سبب بننے والی زیر سمندر کیبل توڑنے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

Published on August 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments


لاہور (یوا ین پی) دو، تین روز قبل پاکستان کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کیا معطل ہوئی، نوجوانوں کی تو جیسے دنیا ہی ”اندھیر“ ہو گئی کیونکہ آج کے جدید دور میں نوجوان نسل کیلئے انٹرنیٹ کے بغیر ایک لمحہ گزارنا بھی بہت مشکل کام ہے جبکہ اس مسئلے کو تو وہ 2 سے 3 روز برداشت کرتے رہے لیکن اب وہ ”مجرم” بھی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل کے دن کا چین اور راتوں کی نیند اڑ گئی تھی۔پہلے روز تو پتہ ہی نہ چل سکا کہ آخر مسئلہ کیا ہے لیکن پھر یہ بات سامنے آئی کہ جدہ کے قریب زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل، جو پاکستان کو انٹرنیٹ کے ذریعے پوری دنیا کے ساتھ جوڑتی ہے، میں خرابی کے باعث یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے اور یہ نوید سنائی گئی کہ 2 سے 3 روز میں یہ مسئلہ حل کر دیا جائے گا اور پھر ایسا ہی ہوا۔آج پورے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے لیکن پاکستانی اس ”مجرم“ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے چند دن انتہائی ”کرب“ میں گزارے اور اب یہ انتظار بھی ختم ہو گیا ہے کیونکہ ”مجرم“ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ حیران ہونے کیساتھ بے بس بھی ہو جائیں گے اور یہی سوچیں گے کہ اب اسے کیا کہیں؟۔تو جناب! یہ کام کسی انسان کا نہیں تھا اور نہ ہی کوئی تکنیکی خرابی تھی بلکہ ایک ”شرارتی“ شارک کو ناجانے کیا سوجھی کہ اس نے بیچاری نرم و نازک کیبل کیساتھ اٹکھیلیاں شروع کر دیں لیکن وہ کیبل ”شارک“ کے پیار کا تاب نہ لا سکی اور جلد ہی ٹوٹ گئی جس کے باعث انٹرنیٹ سروس معطل ہو گئی۔اس ”شرارتی“ شارک کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے اور دیکھنے والے زیادہ تر پاکستانی غصہ ہونے کے بجائے خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں کہ کس طرح ایک شارک کی ”شرارت“ نے انہیں چند دن تک اذیت میں مبتلا کئے رکھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes