نواز شریف کو بخار ہو گیا ، جیل میں ادویات کی فراہمی

Published on February 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

لاہور(یواین پی ) کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بخار ہوگیا، جیل میں ادویات کی فراہمی جاری ہے، مریم نواز نے اپنے والد کی صحت اور مناسب سہولیات نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں امیر مقام، سینیٹر پرویز رشید، طلال چوہدری اور دیگر رہنما جیل پہنچے، لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف پوری طرح پر عزم ہیں اور ملک کی بگڑتی معاشی حالت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں، میاں نواز شریف کی صحت پر حکومت ڈیل اور این آر او کے نام پر بلیک میل کرنا چاہتی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy