آصفہ بھٹو زرداری کا لیاری کا دورہ،لوگوں کے دروازوں پر جا کر مسائل معلوم کئے

Published on August 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments


کراچی(یو این پی ) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے لیاری کے دورے کے دوران وہاں پر لوگوں کے گھروں کے دروازے کھٹکٹا کر ان کے مسائل دریافت کئے جبکہ بچوں میں قوجی پرچم بھی تقسیم کئے ۔ پیر کے روز آصف بھٹو زرداری نے لیاری کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے شاہ ولی روڈ اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔شہریوں نے آصفہ بھٹو زرداری کو اپنے درمیان پا کر بہت خوشی ہوئے اور ’’بھٹو زندہ ‘‘‘ ہے کہ نعرے لگائے ۔ آصفو بھٹو نے لیاری میں قومی پرچم خرید کر بچوں میں تقسیم کئے اور لوگوں میں گھل مل گئیں ۔ لیاری کے مکینوں کے دروازے کھٹکھٹا کر لوگوں سے مسائل دریافت کئے اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog