جمہوریت کی خاطر نتائج کو قبول کیا وگرنہ 11مئی کے بعد ہی تحریک چلا سکتے تھے راؤ شعیب احمد

Published on April 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 613)      No Comments

rao
ہارون آباد(یواین پی)11مئی 2013کو دھاندلی الیکشن کا سال پوراہونے پر تحریک انصاف کا اسلام آباد میں دھرنا عوامی مینڈیٹ کو دھاندلی کی نذر کر کے عوام کو حقیقی قیادت سے محروم کرنے کے اس ناپسند یدہ عمل کے خلاف در حقیقت عوامی جذبات کا بر ملا اور کھلا اظہار ہو گا جمہوریت کی خاطر نتائج کو قبول کیا وگرنہ 11مئی کے بعد ہی تحریک چلا سکتے تھے دھاندلی کی وجہ سے الیکشن نتائج کو اپنے حق میں کرنے کے معاملے میں صورتحال سب پر واضع ہو رہی ہے اور قوم جان چکی ہے کہ دھاندلی کے پنکچر لگانے والوں کو کس طرح نوازا گیا ہے اور اب دھاندلی کے خلاف عوامی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا دھاندلی جمہوریت کے دعویداروں کے لیے ایک ایسا پہلو ہے جس پر ان کے حصے میں بالآخر ندامت آگے گی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری پبلسٹی اینڈمیڈیا پنجاب راؤ شعیب احمد نے میڈیا کلب (رجسٹرڈ) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی مارکہ الیکشن کے خلاف عوام بیدار ہو چکے ہیں اور تحریک انصاف در حقیقت عوامی آوازاور عوامی ریلے کا دوہرانا ہے اور عوامی آوازکو بلند کرنے کے لیے تحریک انصاف دھرنے کا حق استعمال کر رہی ہے ۔دھرنا جمہوریت کے تقاضوں کے عین مطابق ہو گااور کسی قسم کی غیر جمہوری حرکت نہیں ہو گی اس احتجاج سے تحریک انصاف کا جمہوری اور منظم کردار سبھی پر واضع ہو گا ہمیں یقین ہے کہ حکمران اس دھرنا سے عوامی آوازسن کر عوام کو ان کا حق دیں گے اور عہدوں سے استعفی دے کر نئے الیکشن کی جانب قدم بڑھائیں گے قوم جانتی ہے کہ اگر فیئر اینڈ فری الیکشن ہوتے تو تحریک انصاف کو عوامی مینڈیٹ ملتا اور تحریک انصاف کی وفاق اور صوبہ پنجاب میں حکومت قائم ہو جاتی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes