نوازشر یف بتائے کون انکے خلاف سازش کر رہا ہے‘وائس چےئر مین تحر یک انصاف شاہ محمودقر یشی

Published on August 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments


اسلام آباد( یوا ین پی) تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ نوازشر یف بتائے کون انکے خلاف سازش کر رہا ہے‘ملک میں عدلیہ آزاد ہوچکی ہے وہ خد ا کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتی ’ملک میں کر پشن کے خلاف تحر یک رکے گی نہیں بلکہ کر پشن کے مکمل خاتمے تک جاری رہیگی ’(ن) لیگ جی ٹی روڈ کے ذریعے ملک میں جمہو ریت کے خلاف سازش کر کے جمہو ریت کو لپٹنا چاہتے ہیں ‘ملک میں انصاف کا سورج طلوع اور (ن) لیگ کا سورج غر وب ہو رہا ہے ‘(ن) لیگی ورزاء لاہور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کر نے کی بجائے نوازشر یف کے حق میں بینرز لگاتے رہے ہیں ‘جنر ل قمر جاوید باجوہ نے آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہونے کی بات کی ہے جس کو ہم خوش آمد ید کہتے ہیں لیکن کاش ماضی کے سپہ سالاربھی ایساکرتے تو ملک میں کوئی آمر نہ آتا ‘کر پٹ حکمرانوں کی وجہ سے پاکستاج کا مستقبل محفوظ نہیں ‘ہم کر پشن کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں اور لڑتے رہے ہیں گے ‘ ’’چڑیا ‘‘کہتی ہے نوازشر یف کل آرہے ہیں اب فیصلہ نے کر نا ہے وہکر پٹ اور قاتل حکمرانوں کے ساتھ کھڑ ے ہوں گے یا نہیں ۔ وہ سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے ہمراہ لاہور کے ناصر باغ عوامی تحر یک کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ (ن) لیگ سیاسی طور پر شہد ہونا چاہیے اور کپٹن (ر) صفدربھٹو شہد کی پھانسی کی بات کرتے ہیں میں پوچھتا ہوں کہ کیا منہ اور کیا مسور کی دل ہے (ن) لیگ والے آج بھٹو شہید کی بات کرتے ہیں مگر اسکی بیٹی بے نظیر بھٹو شہید کی بیٹی کے ساتھ جو تم نے کیا وہ پوری قوم نے دیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں محفوظ نہیں ملک سے ہر صورت کر پشن اور لوٹ مار کا خاتمہ کر نا ہوگا اور پاکستان تحر یک انصاف کر پشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور ملک میں آخری کر پٹ شخص کے احتساب تک ہمارا احتجاج اور جد وجہد جاری رہیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی مصلحت کا شکار ہوئے ہیں اور نہ ہی ہوں گے بلکہ ملک میں کر پشن کے خلاف اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلانے کیلئے انکے ساتھ کھڑے ہیں ۔ شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ کو پبلک کیا جائے اور اس میں انصاف کی بات کی گئی مگر آج تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے انصاف نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ نوازشر یف بار بار کہتے ہیں کہ انکے خلاف سازش ہو رہی ہے آج پوری قوم مطالبہ کر ہی ہے کہ نوازشریف بتائے کون انکے خلاف ساز ش کر رہا ہے اصل میں (ن) لیگ جی ٹی روڈ پر ریلی نکال کر اصل میں جمہو ریت کے خلاف سازش کر رہی ہے اور یہ اپنی کر پشن اور لوٹ مار کی دولت کو بچانا چاہتے ہیں مگر ملک میں عدلیہ آزاد ہوچکی ہے اس لیے کر پشن کر نیوالوں کو انکے انجام سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کا سورج طلوع اور (ن) لیگ کا سورج غر وب ہو رہا ہے ‘(ن) لیگی ورزاء لاہور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کر نے کی بجائے نوازشر یف کے حق میں بینرز لگاتے رہے ہیں۔چوہدری محمدسرور نے کہا پانامہ میں سامنے آنیوالی کر پشن ملک سے لوٹی جانیوالی دولت کا 1فیصد حصہ بھی نہیں ہم اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں وہ پاکستان کے ان سیاستدانوں کے نام دنیا کو بتائے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ملک میں جمہوریت کے خلاف سب سے بڑی ساز ش کر رہی ہے ہم تو کر پشن اور لوٹ مارکیخلاف سڑکوں پر جنگ لڑتے رہے ہیں نوازشر یف اور انکی جماعت بتائے وہ کس کے خلاف سڑکوں پر آئے ہیں ؟۔ انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ ملک میں جمہو ریت ڈی ریل کر ناچاہتی ہے اور (ن) لیگ سڑکوں پر آکر سپر یم کورٹ اور افواج پاکستان کے خلاف سازشیں کر کے انکو کمزور کر نا چاہتی ہے مگر پوری قوم جمہو ریت اور اداروں کے دفاع کیلئے متحد ہیں اور حکمرانوں کی کسی سازش اور منصوبے کو کامیاب نہیں ہونا دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حکمران خود ملوث ہیں اوراسی وجہ سے آج تک انکو انصاف نہیں ملا اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے اور جب تک عوامی تحر یک کو انصاف نہیں ملے گا ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کی مکمل خاتمے کیلے ہر سیاست جماعت میں موجود کر پٹ لوگوں کا احتساب کیا جانا چاہیے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes