داعش سے نبردآزما ہونے کیلئے ایک واضح فیصلے کی ضرورت ہے،عرب لیگ

Published on September 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

11قاہرہ ۔ ۔۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی نے عراق و شام (داعش)اور دوسرے جہادی گروپوں کے جنگجوؤں سے نمٹنے کیلئے جامع عسکری اور سیاسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کے روز دارلحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد انہوں نے کہا کہ (داعش) سے فوجی اور سیاسی طور پر جامع انداز میں نبردآزما ہونے کیلئے ہمیں ایک واضح فیصلے کی ضرورت ہے جو وقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔ واضح رہے کہ عرب لیگ کے متعدد وزرائے خارجہ کے ترجمان نے بھی خطے میں انتشار پھیلانے والی جہادی تنظیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题