بھارت: بدمست ہاتھی موت کی علامت بن گیا

Published on August 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 450)      No Comments


نئی دلی(یو این پی )بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں 11 جب کہ بہار میں 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والا بدمست ہاتھی تاحال خوف کی علامت بنا ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں 4 افراد کو پاں تلے کچل کر ہلاک کرنے والا ہاتھی اب ریاست جھاڑ کھنڈ میں داخل ہوکر خون کی ہولی کھیل رہا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 15 افراد کو موت کے گھاٹ اتار چکا ہے۔خوف کی علامت بننے والے ہاتھی سے متعلق ریاست جھاڑ کھنڈ کے محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے سربراہ ایل آر سنگھ کا کہنا ہے کہ ریاست جھاڑکھنڈ میں ہر سال لگ بھگ 60 افراد کو ہاتھی اپنے پاں تلے روند کر مار دیتے ہیں اور موجودہ بدمست قاتل ہاتھی بھی ریاست جھاڑکھنڈ کے حدود میں داخل ہونے سے پہلے ریاست بہار میں 4 لوگوں کو ہلاک کر چکا ہے جب کہ مجموعی طور پر 15 افراد کو اپنے پاں کے نیچے کچل کر مار چکا ہے۔ ایل آرسنگھ نے بتایا کہ بدمست ہاتھی کے خوف سے عوام گھروں میں محسور ہو گئے ہیں تاہم ماہرین اور شکاریوں پر مشتمل ایک ٹیم بنا دی گئی ہے جس نے تجویز دی ہے کہ ہاتھی کو گھیرے میں لے کر پکڑ لیا جائے گا یا پھر انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اسے ہلاک کر دیا جائے گا لیکن یہ قدم آخری چارہ کار کے طور پر اٹھایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں گزشتہ 3 سال کے دوران 11 سو افراد ہاتھیوں، شیر اور چیتوں کا نشانہ بن کر مارے جا چکے ہیں جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام کو نقصان پہنچانے والے ہاتھی اپنے گروہ سے بچھڑ جاتے ہیں اور وہ مٹر گشت کرتے ہوئے آبادیوں میں گھس کر لوگوں کو ہلاک کرنے لگتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy