پنجاب میں گندم،چاول، کماد،کپاس کے بعد مکئی کی کاشت پانچویں نمبر پر پہنچ گئی، محکمہ زراعت

Published on September 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پنجاب میں گندم،چاول، کماد،کپاس کے بعد مکئی کی کاشت پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے اور ترقی پسند کاشتکار80 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کررہے ہیں تاہم اگر جدیدپیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ کیاجائے تو پیداوار 100من فی ایکڑ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔جامعہ زرعیہ کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ پنجاب میں اس وقت مکئی کا زیر کاشت رقبہ ساڑھے 13 لاکھ ایکڑ سے بھی تجاوز کرچکاہے جہاں سے 31لاکھ ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہورہی ہے اگرچہ عام کاشتکار54من فی ایکڑ مکئی پیداکررہے ہیں مگر ترقی پسند کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار 80من تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو زرعی اجناس کی کاشت سے قبل زمین کے کلراٹھے پن، نہری، زمینی پانی کی دستیابی، پانی کی کوالٹی، فصلوں کی کثرت کاشت، پچھلی کاشتہ فصلوں کو بھی مد نظر رکھناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کھیتوں میں نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاش ڈال کربہتر پیداوارکاحصول ممکن بنایاجا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog