سیدنورکی فلم ’’چین آئے نہ ‘‘ امریکہ،کینیڈا سمیت ملک بھر میں آج ریلیز ہوگی

Published on August 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

شائقین کو طویل عرصے بعد شاندارفلم دیکھنے کوملے گی،نئے اورسینئرفنکاروں نے اداکاری کے جوہردکھائے ہیں ہدایتکارکی گفتگو
کراچی(یواین پی) پاکستانی فلموں کے منجھے ہوئے نامور ہدایت کار سید نور کی نئی اردو فلم ’’چین آئے نہ ‘‘ ریلیز ہو رہی ہے فلم کی کاسٹ میں نئے اور سینئر کاسٹ کا ایک حسین امتزاج ہے یہ ایک رومانٹک اور سبق آموز فلم ہے سینئر ہدایت کار سید نور نے یواین پی کو بتایا کہ نئی اردو فلم ’’چین آئے نہ ‘‘ کی نمائش آج11اگست کوملک بھرکے سینماگھروں کے علاوہ امریکہ اورکینیڈامیں بھی ہوگی مذکورہ فلم آج کے زمانے کی جدید تکنیک کے مطابق تیارکی گئی ہے جس میں نئے اورسینئرفنکاروں نے اداکاری کے جوہردکھائے ہیں۔ میں امیدکرتاہوں کہ فلم بینوں کوطویل عرصے بعد ایک شانداراورتفریح سے بھرپور فلم دیکھنے کو ملے گی۔انہوں نے کہا میری کوشش ہوتی ہے کہ فلمی شائقین کومعیاری تفریح مہیاکرنے کیلئے محنت کروں۔فلم کے نغمات بھی خوبصورت ہیں جنہیں لوگ بہت پسندکررہے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں شہروزسبزواری ،سحرش خان ،عادل مراد،صوبیہ خان ،دانش نواز،بہروزسبزواری ،عتیقہ اوڈھواورمصطفی قریشی شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes