کپاس کے پیداواری ہدف میں 14 لاکھ 40 ہزار بیلز کی کمی

Published on August 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 623)      No Comments


کراچی (یو این پی) پنجاب اور سندھ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ رقبے پر کپاس کاشت ہونے کے دعوؤں کے باوجود کاٹن کراپ اسسمنٹ کمیٹی (سی سی اے سی) نے گزشتہ روز اپنے پہلے ہی اجلاس میں رواں سال کپاس کا مجموعی ملکی پیداواری ہدف 14 لاکھ 40 ہزار بیلز کم کر کے نیا پیداواری ہدف 1 کروڑ 26 لاکھ بیلز مختص کر دیا جس سے کاٹن سیکٹر میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے ۔چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پنجاب گورنمنٹ نے کاٹن ائیر 2016-17 کے دوران پنجاب میں 43 لاکھ 88 ہزار ایکڑ رقبے پر کاشت ہونے والی کپاس کے مقابلے میں رواں سال صوبہ بھر میں 53 لاکھ 6 ہزار ایکڑ رقبے پر کپاس کاشت کرنے کا دعویٰ کیا تھا جو کہ ماہرین کے مقابلے میں قطعی طور پر غیر حقیقی تھا ، جس کی بنیاد پر فیڈرل کاٹن کمیٹی نے پاکستان میں رواں سال کپاس کا پیداواری ہدف 1 کروڑ 44 لاکھ بیلز مختص کیا تھا ۔لیکن سی سی اے سی نے اپنے پہلے اجلاس میں مقررہ ہدف کم کر دیا ۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سی سی اے سی کو اپنے آئندہ اجلاس میں کپاس کے مجموعی ملکی پیداواری ہدف میں مزید کمی کرنا پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل کاٹن کمیٹی کی جانب سے ہر سال کپا س کا غیر حقیقی مجموعی ملکی پیداواری ہدف مختص کیا جاتا ہے جو پچھلے کئی سالوں سے آج حاصل نہیں کیا جا سکا جس کے باعث کاٹن سیکٹر کو ہر سال کپاس کی درآمد پر اپنی حکمت عملی ترتیب دینے میں غیر معمولی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے فیڈرل کاٹن کمیٹی کو چاہیے کہ وہ ہر سال کپاس کا حقیقت پسندانہ پیداواری ہدف مختص کرے تاکہ کاٹن سیکٹر کو اپنی حکمت عملی ترتیب دینے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy