چین کے نائب وزیراعظم آج پاکستان آئیں گے

Published on August 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments


اسلا م آباد(یو این پی) چین کے نائب وزیراعظم وانگ ینگ دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق چینی نائب وزیراعظم یہ خیر سگالی دورہ صدر شی جن پنگ کی خصوصی ہدایت پر کررہے ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورہ کا مقصد پاکستان کی 70 سالہ جشن آزادی کی تقریبات میں شریک ہونا ہے۔ اپنے دورے کے دوران وہ 14 اگست کو پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔اپنے اس دورہ میں چینی نائب وزیراعظم ، صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقاتیںکریں گے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes