پاکستان سمیت دنیا بھر میں نرسوں کا عالمی دن آج منایا جائیگا

Published on May 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,324)      No Comments


جہانیاں(یواین پی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں نرسوں کا عالمی دن آج منایا جائے گا اس دن کی مناسبت جہانیاں سمیت ملک بھرمیں مختلف تنظیمیں سیمینار‘ ریلیوں کا انعقاد کریں گی۔ یو این پی کے مطابق سردی گرمی‘ بارش آندھی اور رات دن کی پروا کئے بغیر مریضوں کی خدمت گزاری کے فرائض سرانجام دینے والی نرسوں کو شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی تو قرار دیا جاتا ہے مگر وہ انتہائی مشکل حالات میں کم تنخواہ‘ کم سہولتوں کے باوجود پیشہ وارانہی سرگرمیاں سرانجام دینے پر مجبور ہیں اور اس کے باوجود انہیں مریضوں اور ان کے لواحقین کے ہتک آمیز رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ انہیں مریضوں سے لگنے والی بیماری کے بعد مفت علاج کی سہولت بھی میسر نہیں ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں 2 کروڑ سے زائد نرسیں خدمات سرانجام دے رہی ہیں دنیا بھر میں ہر سال 12 مئی کو نرسوں کا عالمی دن نرسوں کی بانی فلورنس نائیٹنگیل کی یاد میں منایا جاتا ہے، اس دن نرسوں کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جو اعلیٰ جذبہ سے سرشار ہو کرطب کے شعبہ میں فریضہ سرانجام دے رہی ہیں جن کی معاونت کے بغیر ڈاکٹرز یا آپریشن تھیٹر کام نہیں کر سکتے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes