ون ویلنگ ہوائی فائرنگ اورپتنگ بازی کےخلاف شہریوں کواگاہی فراہم کرنےکےلئےریلی

Published on August 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 683)      No Comments

جھنگ(بیوروچیف ماصل خان یواین پی)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے14اگست کےسلسلہ میں ون ویلنگ ہوائی فائرنگ اورپتنگ بازی کےخلاف شہریوں کواگاہی فراہم کرنےکےلئےریلی کاانقعادکیاگیا ڈپٹی کمشنرمدثرریاض ملک اورڈی پی او ہمایوں مسعودسندھو نےریلی کی قیادت کی جبکہ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن مہرمنیر سدھانہ سمیت دیگر ضلعی انتظامیہ کےافسران شریک تھے ڈی سی مدثر ریاض ملک نےکہا کہ14اگست کےسلسلہ میں ون ویلنگ ہوائی فائرنگ اورپتنگ بازی پرپاپندی ہے انہوں نےمزید کہاہےکہ اپنےبچوں اورپیاروں کواس جان لیواورغیرقانونی فعل سے باز رکھیں کیوں کے اس سےکسی کی جان بھی جاسکتی ہے لہذا شہریوں کوچاہئے کہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کےساتھ بھرپورتعاون کریں ڈی پی او ہمایوں مسعودسندھونےکہاکہ ضلع بھر میں 14اگست کے موقع پرسکیورٹی کےانتظامات کیےگئے ہیں اس موقع پرانہوں نے کہاکہ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ اورپتنگ بازی کرنے والے کےخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےگی شہریوں سے درخواست ہے کہ اس قسم کےکسی واقعہ کی اطلاع فوری طور پر 15پرکریں ریلی ڈی سی او افس سے شروع ہو کر پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes