وزیراعظم عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دے دیا گیا

Published on December 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے اعلی ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بحرین پہنچے جہاں شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ نے سخیر محل میں ان کا استقبال کیا۔شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ عطا کیا۔خیال رہے کہ رواں سال 25 اگست کو بحرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی ملک کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا تھا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہ بحرین کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان نے دورہ کیا جہاں پاکستان اور بحرین کےدرمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پردستخط ہوئے، ہائر ایجوکیشن اینڈسائنٹیفک ریسرچ، میڈیکل سائنسز اور اسپورٹس کےشعبوں میں بھی معاہدے ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes