پاکستان کےدشمنوں کوچن چن کرماریں گے،آرمی چیف پرعزم

Published on August 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments


لاہور(یوا ین پی)لاہور میں ایشیاء کا سب سے بڑا پرچم لگانے کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے جنرل قمرجاویدباجوہ نےکہاکہ ایساجذبہ رکھنےوالوں کوکون شکست دےسکتاہے؟۔ جنرل قمرجاویدباجوہ نے قوم کوپاکستان کے70سالہ یوم آزادی پرمبارکباد پیش کی۔آرمی چیف نے واضح کیاکہ 27رمضان کی رات کوبننےوالےملک کوکوئی شکست نہیں دےسکتا۔ آرمی چیف کاکہناتھاکہ پاکستان قیام کےوقت معاشی اورسیاسی لحاظ سےکمزورتھا،آج پاکستان کاہرادارہ آئین اورقانون کےمطابق کام کررہاہے۔جنرل قمرباجوہ نے کہا کہ اس سفرمیں ہم نےبہت ساری قربانیاں دیں۔پاکستان کولاحق خطرات سے متعلق جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھرپورانداز میں کہاکہ ہم اپنےدشمنوں کوچن چن کرماریں گے۔آج بھی ملک کوبیرونی واندورنی خطرات کاسامناہے۔ دشمنوں کےبارودختم ہوجائیں گے،جوانوں کےسینےختم نہیں ہونگے۔ آرمی چیف نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیاکہ فوج غلط نظراٹھانےوالوں کےسامنےسیسہ پلائی دیواربن کرکھڑی ہوگی۔انھوں نے امید ظاہرکی کہ یہ جھنڈاہماری ترقی اوربلندی کی علامت ہے۔ شہداءکوکبھی نہیں بھول سکتے،ان کالہوہم پرقرض ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes