کینیڈین وزیر اعظم کی 70 ویں جشن آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارک باد

Published on August 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 551)      No Comments

ٹورنٹو : کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر سمیت کینیڈا میں رہنے والے پاکستانیوں کو 70 ویں جشن آزادی کی مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو پاکستانیوں کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل ہیں ، پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر کینیڈین وزیر اعظم نے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج ہم پاکستان کی 70 ویں آزادی کا جشن منانے کیلئے کینیڈا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ 1947 میں پاکستان کے قیام کے بعد ہی کینیڈا اور پاکستان کے سفارتی تعلقات قائم ہوگئےتھے ، پاکستان ،کینیڈین عوام کے تعلقات ہمیشہ کی طرح خوشگواری سے آگے بڑھ رہے ہیں اور جمہوری، علاقائی سلامتی، دفاعی شعبوں ، غربت اور پولیو کے خاتمے ،ماحولیاتی تبدیلیوں کیخلاف مشترکہ کام جاری رکھیں گے۔کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حکومت کینیڈا، خاتون اول اور میری جانب سے پاکستان کو جشن آزادی مبارک ہو، پاکستانی کمیونٹی نے کینیڈا کے لیے بیش بہا خدمات انجام دی ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کی عوام کے درمیان تعلقات پرانے ہیں، پاکستان کے لوگ ایک صدی قبل پہلے ہی کینیڈا منتقل ہوگئے تھے اور اس کے بعد سے ہمارے تعلقات مزید بڑھتے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog