راؤ انوار نے بحال ہوتے ہی اکھاڑ پچھاڑ مچادی

Published on January 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

4
کراچی(یو این پی) ایس ایس پی ملیر نے بحال ہوتے ہی اکھاڑ پچھاڑ شروع کردی، راؤ انوار نے تھانوں کے ایس ایچ اوز بدل ڈالے ۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے تاؤ دکھانا شروع کردیابحال ہوتے ہی تھانوں کے نگراں بدل ڈالے، بحال ہونے والے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے تعیناتی کےاگلے ہی دن اپنی ضلع کے تھانوں میں اکھاڑ پچھاڑ مچادی ۔انسپکٹرمجتبیٰ باجوہ کو ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن سکھن میں انسپکٹرایسر داس انسپکٹرصداقت شاہ کو قائد انسپکٹر خالق مروت ملیر سٹی انسپکٹر احمد خان کو ابراہیم حیدری اور انسپکٹر عصمت مروت کو معمار تھانے میں ایس ایچ او لگادیا۔سب انسپکٹریونس کوخلد آباد چوکی انچارج ایس آئی امیربلوچ ریڑھی گوٹھ اور اے ایس آئی فراست شاہ کو افغان کیمپ چوکی میں تعینات کردیا۔انکاؤنٹر اسپیشلسٹ نے فیلڈنگ اپنے حساب سے سیٹ کرلی اب بالنگ اٹیک سے پتہ چلے گا مجرم رن آؤٹ ہونگے یا کیچ آؤٹ ہونگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy